Baadi burooj Air Signs Zodiac Guideline

بادی بروج | جوزا میزان دلو | ASTRO TALKKS
🌼 بِسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم 🌼

🌬️ بادی عناصر کی پہچان 🌬️

جوزا | میزان | دلو

انسان صرف خوبیوں یا صرف کمزوریوں کا مجموعہ نہیں ہوتا، جہاں کسی کے اندر طاقت ہوتی ہے وہاں کچھ حساس پہلو بھی ہوتے ہیں، کوئی عنصر انسان کو ہمت دیتا ہے تو کہیں وہی عنصر جلد بازی بھی پیدا کردیتا ہے، کوئی نرم دل بناتا ہے تو کہیں زیادہ جذباتی بھی کردیتا ہے، یہی توازن زندگی کا حصہ ہے۔

علماء جفر فرماتے ہیں، علم جفر میں عناصر کو صرف مزاج یا عادتوں سے نہیں بلکہ جسمانی اور روحانی کیفیت سے بھی جوڑا جاتا ہے، کچھ لوگ جلد تھک جاتے ہیں، کچھ جلد غصہ کرتے ہیں، کچھ زیادہ سوچتے ہیں اور کچھ ہر بات دل پر لے لیتے ہیں، یہ ضروری نہیں کہ ہر انسان میں سب کچھ ایک جیسا ہو، مگر اکثر عناصر اپنی ایک خاص کیفیت ضرور رکھتے ہیں۔ آئیں بات کرتے ہیں کے خالق نے ہر عنصر میں کیا خاصیت، کیا حساسیت اور کیا طاقت رکھی ہے، اور ساتھ یہ بھی کہ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی میں کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنی فطرت کو سمجھ کر بہتر زندگی گزار سکیں۔

🍃 #بادی_بروج 🍃

♊ جوزا (Gemini) ♎ میزان (Libra) ♒ دلو (Aquarius)

#AirSigns #Gemini #Libra #Aquarius

بادی عناصر والے لوگ ذہین، سوچنے والے اور حساس دماغ رکھتے ہیں، ان کے اندر خیالات بہت تیزی سے چلتے ہیں، اسی وجہ سے بے چینی، زیادہ سوچنا، نیند متاثر ہونا، سانس کی گھبراہٹ، دھواں یا گرد سے حساسیت، ذہنی دباؤ اور کبھی کبھی دل گھبرانے جیسی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب ماحول شور، تناؤ یا آلودگی والا ہو تو یہ لوگ جلد متاثر ہوتے ہیں۔

یہ لوگ ماحول کی توانائی بہت جلد محسوس کرلیتے ہیں، اگر اردگرد لڑائی، شور یا منفی فضا ہو تو ان کا موڈ، نیند اور دل کا سکون جلد متاثر ہوسکتا ہے، اسی طرح اگر انکو آزادی، کھلی فضا اور ذہنی سکون نہ ملے تو یہ گھٹن محسوس کرنے لگتے ہیں۔

💚 ایسے لوگوں کو چاہیے

  • تازہ ہوا میں وقت گزاریں
  • لمبی لمبی سانسیں لیا کریں
  • رات دیر تک جاگنے سے بچیں
  • ہر بات دل و دماغ پر نہ لیں
  • ذکر اور گہری سانس کی عادت اپنائیں
  • سوشل دنیا سے کبھی کبھی دور بھی رہیں
  • زیادہ موبائل فون اسکرین کو کم وقت دیں
  • پانی زیادہ پیئیں

💨 خصوصی توجہ

  • اللہ پاک نے اپ کے اندر ہوا جیسی سوچ اس لئے رکھی تاکہ آپ نئے خیالات، علم اور سمجھ کے ذریعے دوسروں کی رہنمائی کرسکیں
  • بادی عناصر والے لوگ اکثر دوسروں کو ہنساتے اور سمجھاتے ہیں، مگر اپنے اندر کی بے چینی چھپا لیتے ہیں
  • ان کیلئے صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی سکون بھی بہت ضروری ہوتا ہے

خالق آپسے راضی ہو۔

📢 ہمارے واٹس ایپ چینلز

🎓 علمی، دنیاوی، اسلامی، نجومی اور دیگر مجموعی گائیڈنس

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7ZPsw9cDDgVPO6H800

💰 ڈسکاؤنٹ آفرز

astrotalkks.blogspot.com/p/discount-offers-astro-talkks.html

☀️ سن سائن ویکلی پرڈکشن

https://whatsapp.com/channel/0029Vb6zPpP5K3zdcqt6OW01

🌙 مون سائن برج ازدواجی تعلقات ویکلی

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7SS8NDOQIRt2W8yv2E

🕋 روحانی وضائف

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7actdBvvshehEQrH0F

📖 ایسٹرولوجی سیکھنے کے لیے

https://whatsapp.com/channel/0029VbByuN4LdQeYMgyfOx47

💬 ایسٹرو ٹاکسس واٹس ایپ گروپ

chat.whatsapp.com/IFfk4P6SBg88epjOXNYd7V

chat.whatsapp.com/EAPZDjKpNsA25GIXx57yRN

🔢 نمرولوجی پرڈکشن اور ابجدی حروف تہجی

https://whatsapp.com/channel/0029VbBMA5r1SWt0qErKA12V

🎨 ایسٹرو ٹاکسس فن اور لطیفے

https://whatsapp.com/channel/0029Vb6wV7SIt5rrh5bQmN2u

👥 ایسٹرو ٹاکسس کمیونٹی

chat.whatsapp.com/FuOCfKOHSA8LZ27dAxuM7Y

🌐 دیگر تفصیلات اور اپڈیٹ

Astrotalkks.blogspot.com

📞 یا صرف واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں

0325-2656885 | 0310-2003846

astrotalkks@gmail.com

#ASTROTALKKS #ASTRO_TALKKS #IDREESAHMED #IDREES_AHMED #MA_IDREES_AHMED_ASTOROLOGIST_NUMEROLOGIST_SOCIAL_WORKER_WRITER_and_MOTIVATIONAL_SPEAKER

╼𖣔 ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔

Post a Comment

0 Comments