اللّٰہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
💚 چند منٹ غور طلب 💚
آج اتوار کا دن تھا جو آدھے سے زیادہ ڈھل چکا ہے، آج 21 جون اور 5 محرم کا دن تھا، آج وہ دن تھا جس کے بارے میں ہم یعنی ایسٹرو ٹاکس بار بار بات کرتا ہے، آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوم والد منایا گیا۔
پر افسوس ہر بار کی طرح اس بار بھی جب ہم نے سوشل میڈیا لوگوں کی پوسٹیں ٹی وی چینلز اور دیگر مارکیٹ پلیٹ فارم کا رخ کیا تو کہیں بھی کچھ والد کے حوالے سے نشان موجود نہ تھا، سوائے چند بڑے اداروں جیسے کہ بینکوں جنہوں نے ہیپی فادرز ڈے کا پوسٹر لگایا تھا اور جن والد کی تیرہ چودہ سالہ بیٹیوں نے تحائف دیئے یا بینر پر ہیپی فادرز ڈے لکھ کر اپنے والد کو دیا، چند ایسی پوسٹوں کے علاوہ پورا سوشل میڈیا مارکیٹ خالی تھا۔
سوشل میڈیا تو بھرا پڑا تھا، کوئی معاویہ کے چکر میں مشغول رہا، کوئی بنو امیہ کو بڑھاوا دیتا ہوا ملا، کوئی حضرت عمر اور اہلبیت علیہم السلام پر تبصرے کر رہا تھا، کوئی سیاست میں مشغول تھا، کوئی شکایت میں، کوئی کلاموں میں، کوئی نظاموں میں۔
👨👧 خواتین کا دن آتا ہے تو سوشل میڈیا بھر جاتا ہے، جلسے جلوس ہوتے ہیں 🎉
👩👦 ماؤں کا دن آتا ہے تو جلسے ہوتے ہیں 🎉
👧 بیٹیوں کا دن بڑے شان سے منایا جاتا ہے 🎉
😢 جب باپ کا دن آتا ہے تو باپ کو یاد رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا 😢
"وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا"
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ تم صرف میری عبادت کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔
"وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا"
اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
"اللہ کی رضا والدین کی رضا میں ہے"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے
"اللہ کی ناراضی والدین کی ناراضی میں ہے"
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے
کسی نے نبی کریم سے پوچھا کہ سب سے بہتر عمل کونسا ہے تو آپ نے فرمایا وقت پر نماز پڑھنا پھر والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا اور پھر جہاد فی سبیل اللہ۔
حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جنت کی کنجی والدین کی خدمت ہے۔
امام سجاد علیہ السلام نے والدین کے حقوق کے بارے میں رسالہ حقوق میں فرمایا کہ والد کا حق یہ ہے کہ تو جان لے کہ وہ تیری اصل ہے اور تو اس کی شاخ ہے، اگر وہ نہ ہوتا تو تو نہ ہوتا پس جب بھی تجھے اپنے میں کوئی ایسی چیز پسند آئے جو تیری اصل میں ہے تو اللہ کا شکر ادا کر اور جب تجھے کوئی ناپسندیدہ چیز نظر آئے تو اسے اپنے والد پر ڈال اور اس کی طرف نسبت نہ کر۔
🖤 کچھ لوگ کہ سکتے ہیں محرم ہے کیسی خوشی 🖤
چلو مانتے ہیں کہ محرم ہے لیکن یاد رکھو شہداء میں بھی باپ تھے
کوئی ایسا والد تھا جو خود شہید ہوا، کوئی ایسا والد تھا جس نے امام پر اپنے بچے قربان کردیئے حضرت عباس علیہ السلام ایک باپ تھے جنہوں نے اپنے بھائی امام حسین کی خاطر اپنی جان قربان کی، حضرت علی اکبر علیہ السلام ایک بیٹا تھا جو والد پر قربان ہوا، معصوم صغیر علی اصغر 6 ماہ کہ معصوم بچہ جسنے اپنے والد کہ اوپر اپنی جان قربان کردی۔
اور تم کیا بات کرتے ہو، کیا ہم ان والدین کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے کربلا میں اپنے بیٹوں کو قربان کیا، کیا ہم ان والدین کو سراہتے ہیں جنہوں نے امام حسین کی نصرت میں اپنی اولاد قربان کی، نہیں ہم تو بس اپنی دنیاوی مصروفیات میں کھوئے ہوئے ہیں۔
ایسے والدین کو کم از کم اس دن یاد کرتے اور سراہتے جب پوری دنیا باپ کا دن منا رہی ہو، لیکن ہمیں اس کی بھی فرصت نہیں۔
آج کا دن سوچنے کا ہے کہ کیا ہم اپنے والد کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں، کیا ہم ان کے حقوق ادا کر رہے ہیں، کیا ہم ان کی خدمت کر رہے ہیں، کیا ہم ان کی قدر کر رہے ہیں، اگر نہیں تو آج کا دن سنبھلنے کا ہے، آج کا دن اپنے باپ کو دل سے یاد کرنے کا ہے۔
والد کا دن ختم نہیں ہوا ہر دن والدین کا ہے، ہر رات والدین کی ہے، آج کا دن بھی ختم نہیں ہوا آج کا دن اس کی عظمت کو پہچاننے کا ہے، آج کا دن اس کے لیئے دعا کرنے کا ہے، کیونکہ رضاے رب والد کی رضا میں پوشیدہ ہے، اور جو باپ اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کے لیئے دعائے مغفرت کرنے کا ہے۔
یہ ایام محرم کہ مرحومین کی ایام ہیں، جنکے والدہ یا والد فوت ہوچکے ہیں انکے مغفرت کی لیئے دعا کریں، کیونکہ نبی کریم کا فرمان ہے کہ جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہوجاتا ہے سوائے تین چیزوں کے ایک صدقہ جاریہ دوسرا علم جو نفع بخشے اور تیسرا نیک اولاد جو اس کے لیئے دعا کرے۔
آج ہی اپنے مرحومین کہ لیئے خاص کر والد کہ لیئے دعا کرو، آج کا دن صرف تحائف اور پوسٹوں کا نہیں بلکہ اپنے والد کی عظمت کو پہچاننے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا دن ہے۔
آج اپنے والد کو دل سے یاد کرو اور اگر وہ زندہ ہیں تو ان کے قدم چوم لو اور اگر وہ اس دنیا میں نہیں ہیں تو ان کے لیئے مغفرت کی دعا کرو۔
🚨 یاد رکھو مسلمانوں باپ ہے تو تم ہو، تمہارا وجود ہے، باپ نہیں تو تم بھی نہیں 🚨
نا تیرا کوئی وجود ہے
آج ہمنے تلخی ایڈ نہیں کی پیار سے سمجھانے کی کوشش کی ہے، ہم بار بار اس پر بات کرتے ہیں تو یہ عام بات نہیں اس میں بڑی بات ہے۔
🤲 اے میرے اللہ تجھے واسطہ ہے آل محمد کا 🤲
🤲 اے میرے رب تجھے واسطہ ہے ان والدین کا جنہوں نے کربلا میں اپنے بیٹوں کو قربان کیا 🤲
🤲 اے میرے مالک تجھے واسطہ ہے اس باپ کا جس نے اپنے چھوٹے سے بچے کا گلہ کٹواتے ہوئے دیکھا اور صرف صبر کیا 🤲
🤲 اے میرے معبود تجھے واسطہ ہے اس باپ کا جس نے اپنے بھائی کی نصرت میں اپنے دونوں ہاتھ گنوائے 🤲
اے میرے اللہ ہمارے والد کو صحت اور لمبی عمر عطا فرما
اے میرے اللہ انہیں ہر برائی سے محفوظ رکھ
اے اللہ جنکے والدین فوت ہوچکے ہیں انہیں جہنم کی آگ سے بچا اور جنت الفردوس میں جگہ دے
اے میرے اللہ جو والد اس دنیا میں نہیں رہے انہیں اپنی رحمت سے نواز، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، انہیں جنت کے اعلیٰ مقامات عطا فرما
اے اللہ ہمیں اپنے والدین کا حق پہچاننے والا بنا، ہمیں ان کی خدمت کرنے والا بنا، ہمیں ان کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا بنا، اور ہمیں ان کا فرماں بردار بندہ بنا
اے میرے اللہ ہمارے والدین ہم پر راضی ہوں اور تو ہم پر راضی ہو
بحق محمد وآل محمد اور انہی کے وسیلے سے
آمین ثم آمین یا رب العالمین 💚
📢 ہمارے واٹس ایپ چینلز
🎓 علمی، دنیاوی، اسلامی، نجومی اور دیگر مجموعی گائیڈنس
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7ZPsw9cDDgVPO6H800
💰 ڈسکاؤنٹ آفرز
astrotalkks.blogspot.com/p/discount-offers-astro-talkks.html
☀️ سن سائن ویکلی پرڈکشن
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6zPpP5K3zdcqt6OW01
🌙 مون سائن برج ازدواجی تعلقات ویکلی
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7SS8NDOQIRt2W8yv2E
🕋 روحانی وضائف
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7actdBvvshehEQrH0F
📖 ایسٹرولوجی سیکھنے کے لیے
https://whatsapp.com/channel/0029VbByuN4LdQeYMgyfOx47
💬 ایسٹرو ٹاکسس واٹس ایپ گروپ
chat.whatsapp.com/IFfk4P6SBg88epjOXNYd7V
chat.whatsapp.com/EAPZDjKpNsA25GIXx57yRN
🔢 نمرولوجی پرڈکشن اور ابجدی حروف تہجی
https://whatsapp.com/channel/0029VbBMA5r1SWt0qErKA12V
🎨 ایسٹرو ٹاکسس فن اور لطیفے
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6wV7SIt5rrh5bQmN2u
👥 ایسٹرو ٹاکسس کمیونٹی
chat.whatsapp.com/FuOCfKOHSA8LZ27dAxuM7Y
🌐 دیگر تفصیلات اور اپڈیٹ
📞 یا صرف واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں
0325-2656885 | 0310-2003846

0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know