Weekly horoscope wazaif sadqat from 8 June to 14 June 2026

*🌼بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ🌼*

*اللّہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے*

آغاز کرتے ہیں اس ویکلی ہاروسکوپ کا جو تاریخ 08 جون 2026 سے لے کر 14 جون 2026 تک مبنی ہے

جیسا کہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ یہ ایام خاتونِ جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے منسوب ہیں، تو محبت کے ایام ہیں، اگر کہیں رشتہ جوڑنا ہے، کسی کام کا آغاز کرنا ہے، بزنس کرنا ہے، تو آغاز کر سکتے ہیں، ان شاء اللہ عزوجل مبارک ٹھہرے گا۔

اس ہفتے ناشتے پر توجہ دیں، ناشتہ ضرور کریں اور اگر ممکن ہو تو سب پھلوں پر نظر ثانی کریں۔ اس ہفتے سورۃ الکوثر کو کثرت سے پڑھیں، ہو سکے تو 108 یا 207 مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ کر خالق سے دعا مانگیں؛ اپنے رزق کے حصول کے لیے، اپنی ازدواجی زندگی کے لیے، اپنے گھر بار اور اولاد کے لیے، ان شاء اللہ عزوجل مبارک ٹھہرے گا۔

اس ہفتے سفید رنگ زیادہ پہنیں، ممکن ہو تو چاندی کو ساتھ رکھیں، ہو سکے تو گلاب کا پھول ساتھ رکھیں اور اس پر سورۃ الکوثر 108 یا 207 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ ہو سکے تو پانی زیادہ پینے پر توجہ دیں، ان ایام میں مٹی کے برتنوں میں کھانے پینے کا آغاز کر دیں اور اگر ممکن نہ ہو تو کم از کم پانی مٹی کے برتن میں پیئیں، صفائی کا خیال رکھیں۔

یہ ایام جیسے جیسے ذوالحج کی اماوس کی طرف جا رہے ہیں، ویسے کچھ الجھنیں منظر عام پر آئیں گی؛ خاص کر برج حوت، برج سرطان اور برج عقرب والوں کے لیے۔ تو کوشش کریں صبر اور حکمتِ عملی کے تحت چلیں، پانی زیادہ پیئیں، واک لازمی کریں، وہ مت کہیں جو کہنا چاہتے ہیں، موبائل فون اور ٹی وی اسکرین کا استعمال کم سے کم کریں۔

اس ہفتے #نظر لگ سکتی ہے، اس لیے کوشش کریں، رازوں کو راز رکھیں اور صبح و شام چاروں قل اور آیت الکرسی پانی پر دم کر کے پیئیں، ان شاء اللہ عزوجل بہتری، فتح اور کامیابی کے راستے آپ کی طرف متوجہ ہوں گے، ان شاء اللہ عزوجل۔ اس ہفتے واک لازمی کریں اور میٹھی زبان ساتھ رکھیں، ہاتھ کی بنائی ہوئی میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں۔

🌼اس ہفتے کا صدقہ👇

لال چیز کا ہے، کوئی بھی لال چیز لے کر کسی بیوہ یا یتیم کو خالق کی رضا کے لیے دے دیں، ان شاء اللہ پورا ہفتہ اللہ کی پناہ اور رحمت میں گزرے گا، ان شاء اللہ عزوجل

🌼اس ہفتے کا اسمِ اعظم👇

یاہادی یاجبار یاعظیم یاودود

41 مرتبہ روزانہ صبح کے وقت، بکثرت بھی پڑھ سکتے ہیں۔

🌼اس ہفتے کا وظیفہ

سورۃ الکوثر 29 مرتبہ رات کے اختتام پر پڑھ کر خالق سے دعا ضرور مانگیں، بکثرت بھی پڑھ سکتے ہیں۔

رابطہ اور سوشل میڈیا لنکس

📞 پرسنل مشاورت واٹس ایپ: 0325-2656885
🌐 ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں: astrotalkks.blogspot.com
✉️ شکوہ اور شکایت کے لیے میل: astrotalkks@gmail.com
👥 فیسبک گروپ: Facebook Group
📢 واٹس ایپ چینل: WhatsApp Channel
💬 واٹس ایپ گروپ: WhatsApp Group
🏢 واٹس ایپ کمیونٹی: WhatsApp Community

🍁 Spiritual Astrology & Numerology Guidance 🍁

Discover Your Destiny With ASTRO TALKKS

Post a Comment

0 Comments