اللّہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
📅 20 جولائی تا 26 جولائی 2026
🌙 یہ ہفتہ صفر کے آغاز کے ساتھ ظاہر ہوا ہے۔ اس ہفتے کوشش کریں لیموں پانی کا استعمال بڑھائیں، سبزیاں زیادہ کھائیں اور حاضر دماغ رہیں۔ 🌙
🌙 اس ہفتے کی خصوصیات 🌙
خاص صدقہ
کالی، پیلی، لال اور سفید چیز اور مچھلی (جو کٹی پٹی نہ ہو) جتنی وسعت ہو، کسی بیوہ یا یتیم کو خالق کی رضا کے لیے دے دیں۔ انشاء اللہ پورا ہفتہ اللہ کی پناہ اور رحمت میں گزرے گا۔
خاص اسم اعظم
یاحفیظ یاسلام یاحفیظ یااللہ
41 مرتبہ روزانہ رات کے وقت، بکثرت بھی پڑھ سکتے ہیں۔
خاص وظیفہ
نصرمن اللہ وفتح قریب
جہاں بھی جائیں 29 مرتبہ پڑھ کر جائیں۔ انشاء اللہ عزّوجل بہتری، فتح اور کامیابی کے راستے آپ کی طرف متوجہ ہوں گے۔
یاحفیظ یاسلام یاحفیظ یااللہ (41 بار رات کو)
💚💔اس ہفتے کیا کریں کیا نہ کریں
✔️ لیموں پانی کا استعمال بڑھائیں، سبزیاں زیادہ کھائیں۔
✔️ واک کو اپنی ڈیلی روٹین میں شامل کریں۔
✔️ کپڑے سفید اور ہلکے پہنیں، بستر کو سفید رکھیں۔
✔️ گھر کو پاک رکھیں، جوتے صاف رکھیں۔
✔️ گھر اور باہر کے جوتے الگ رکھیں، بیت الخلا کے استعمال میں جوتوں کو خراب کرنے سے بچائیں۔
⚠️ بڑے سفر سے گریز کریں، چھوٹے سفر میں جلد بازی نہ کریں۔
⚠️ سرمایہ کاری یا بڑی خریداری سے پہلے صبر کریں۔
⚠️ موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر کا غیر ضروری استعمال کم کریں۔
جوتوں کا خیال
جہاں آرام کریں وہاں سے جوتے تھوڑے فاصلے پر رکھیں۔ دو قسم کے جوتوں کا استعمال کریں، ایک گھر کے لیے، ایک باہر کے لیے۔
صفائی اور نکات
گھر کو پاک رکھیں، بیت الخلا کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جوتوں کو صاف رکھیں اور خراب جوتوں کو آرام کی جگہ سے دور رکھیں۔
حاضر دماغی
یہ تیزی کا وقت ہے۔ سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں، جلد بازی سے بچیں اور صبر سے کام لیں۔
اس پلیٹ فارم پر آپ کو علم نجوم، علم الاعداد اور سیارگان کے متعلق مستند معلومات اور خدمات ملیں گی۔ اپنی رہنمائی، پیکیجز کی تفصیلات، ڈسکاؤنٹ آفرز اور ہم سے براہِ راست رابطے کے لیے نیچے دیے گئے بٹنز کا استعمال کریں۔
0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know