Lunar eclipse today 3 march 2026

```html سال کا پہلا چاند گرہن | 3 مارچ 2026 - ASTRO TALKKS
بسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمن الرَّحِيم۔۞
اللہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
📅 منگل 3 مارچ 2026 | چاند گرہن
🌑 سال کا پہلا چاند گرہن 🌑
برج سنبلہ کے 12 درجے پر
🌘 آغاز: 2:49 PM 🌗 عروج: 4:37 PM 🌒 اختتام: 6:19 PM
پاکستانی وقت کے مطابق
حاملہ خواتین خاص خیال رکھیں
گرہن سے تین گھنٹہ قبل اور تین گھنٹہ بعد آگ جلانے سے گریز کریں، کینچی، چھری یا دھاتی اشیا اٹھانے سے گریز کریں۔ سفید رنگ زیادہ پہنیں، گھر میں صفائی رکھیں۔
گرہن کے وقت سورۃ الرحمن، سورۃ الکوثر اور ناد علی کی کثرت کریں۔ خاص صدقہ: سفید، سبز اور کالی چیز۔ اسم اعظم: یا حفیظ، یا سلام، یا نور، یا اللہ (کثرت سے پڑھیں)۔ پاؤں پانی میں ڈال کر بیٹھیں اگر ممکن ہو۔
برج سرطان اس گرہن سے زیادہ متاثر ہوگا۔ دیگر آبی بروج (عقرب، حوت) بھی الرٹ رہیں۔ غصہ کنٹرول کریں، جلد بازی سے بچیں۔
حمل
دل میں بے چینی بڑھ سکتی ہے، کسی قریبی رشتے میں سچ سامنے آ سکتا ہے، اگر آپ نے غصہ دبایا ہوا تھا تو وہ نکلے گا، نیند کم ہو سکتی ہے یا عجیب خواب آ سکتے ہیں، خرچ میں احتیاط کریں، کسی پرانے دوست سے اچانک رابطہ ہو سکتا ہے، اپنے الفاظ نرم رکھیں، ورنہ بات بڑھ سکتی ہے، یہ وقت اپنے اندر کی صفائی کا ہے، ضد چھوڑ دیں تو فائدہ ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔
ثور
سوشل سرکل میں تبدیلی آئے گی، کوئی دوست دور ہو سکتا ہے یا کسی کی اصل نیت واضح ہو جائے گی، مالی معاملات میں حقیقت سامنے آئے گی، اگر قرض یا ادھار ہے تو دباؤ محسوس ہوگا، دل چاہے گا کہ تنہائی اختیار کریں، گھر والوں سے مشورہ لینا بہتر رہے گا، ضد انا کو بیچ میں مت لانا، اس گرہن کے بعد اللہ پاک نے چاہا تو کچھ راستے صاف ہوں گے انشاء اللہ عزّوجل۔
جوزا
کیریئر اور عزت کا معاملہ اہم ہوگا، آفس یا کام کی جگہ کوئی فیصلہ سننے کو مل سکتا ہے، افواہوں سے بچیں، بڑوں سے بحث نقصان دے سکتا ہے، ذمہ داری بڑھ سکتی ہے، اگر آپ نے محنت کی ہے تو نتیجہ ملے گا، ورنہ حقیقت سامنے آئے گی، دل اور دماغ میں کشمکش رہے گی، صبر رکھیں، جلد بازی نقصان دے گی۔
سرطان
یہ گرہن آپ پر زیادہ اثر ڈال سکتا ہے کیونکہ چاند آپ کا حاکم ہے، جذبات تیز ہوں گے، سفر یا تعلیم سے جڑا کوئی معاملہ بدل سکتا ہے، کسی دور بیٹھے شخص کی خبر مل سکتی ہے، ایمان اور سوچ میں تبدیلی آئے گی، پرانی یادیں پریشان کر سکتی ہیں، خود کو سنبھالیں، عبادت یا خاموشی فائدہ دے گی ہوسکے تو عبادت پر توجہ دیں، نیا نظریہ جنم لے سکتا ہے اس لیے سمجھیں۔
اسد
مشترکہ مال یا رشتوں میں اعتماد کا امتحان ہوگا، اگر کسی کے ساتھ پیسے کا لین دین ہے تو بات صاف کریں، دل میں شک بڑھ سکتا ہے، جسمانی تھکن محسوس ہوگی، پرانی عادت چھوڑنے کا وقت ہے، راز کھل سکتے ہیں، حسد یا غصہ کنٹرول کریں، کسی کے معاملات میں مت الجھیں، غصہ پر قابو رکھیں، زبان کو میٹھا رکھیں اور جو تبدیلی آئے اسے قبول کریں تو سکون ملے گا انشاء اللہ عزّوجل۔
سنبلہ
ازدواجی یا قریبی تعلق فوکس میں ہوگا، کوئی بڑی بات طے ہو سکتی ہے، اگر رشتہ کمزور ہے تو دراڑ نظر آئے گی، پارٹنر کے ساتھ کھل کر بات کریں، اپنی غلطی ماننے میں ہچکچاہٹ نہ کریں، قانونی یا معاہدے سے جڑا معاملہ سامنے آسکتا ہے، تنقید کم کریں، دل نرم رکھیں، مسئلہ حل ہو سکتا ہے لیکن حکمت عملی کے تحت۔
میزان
صحت اور روزمرہ کام متاثر ہو سکتے ہیں، روٹین ٹوٹ سکتی ہے، جسم آرام کی ضرورت محسوس ہوگی، جسم بولے گا کہ آرام کر لیکن آفس میں دباؤ بڑھے گا، کسی ساتھی کی حقیقت سامنے آسکتی ہے، خوراک اور نیند درست رکھیں، پرانا مسئلہ دوبارہ سامنے آ سکتا ہے، ترتیب بنائیں، ورنہ ذہنی دباؤ بڑھے گا۔
عقرب
محبت اور اولاد کا معاملہ نمایاں ہوگا، دل بہت حساس ہوگا، کوئی رومانوی حقیقت سامنے آ سکتی ہے، اگر دل ٹوٹا ہے تو اب سچ کی قبولیت کا وقت ہے، تخلیقی کام میں نیا موڑ آئے گا، ضد نقصان دے گی، کسی پر شک کرنے سے پہلے ثبوت دیکھیں تحقیق کریں، دل کو صاف کریں، سکون ملے گا انشاء اللہ عزّوجل۔
قوس
گھر اور خاندان میں ہلچل ہو سکتی ہے، پرانا خاندانی مسئلہ اب حل کی طرف جائے گا، رہائش سے جڑا فیصلہ ہوسکتا ہے، والدین سے بات اہم ہوگی، دل گھر میں سکون ڈھونڈے گا، جذباتی ردعمل کم کریں، زمین یا پراپرٹی کا معاملہ واضح ہوگا، صبر رکھیں، ماحول بہتر ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔
جدی
بات چیت اور خبریں اہم ہوں گی، کوئی اہم کال یا پیغام مل سکتا ہے، بھائی بہن سے مسئلہ واضح ہوگا، غلط فہمی ختم ہو سکتی ہے، ڈرائیونگ یا سفر میں احتیاط کریں، ذہن بہت مصروف رہے گا، جلدی فیصلہ نہ کریں، سچ بولیں، ورنہ بات الٹ سکتی ہے کسی بھی حوالے سے۔
دلو
پیسہ اور خود اعتمادی فوکس میں ہوں گے، آمدن یا خرچ کا معاملہ سامنے آئے گا، اگر کہیں نقصان ہوا ہے تو اب حقیقت واضح ہوگی، خود کو کم نہ سمجھیں، نئی کمائی کا راستہ سوچ میں آئے گا، فضول خرچی روکیں، کسی کی بات دل پر نہ لیں، مضبوطی سے کھڑے رہیں صرف اپنے کام پر توجہ دیں خواہشات پر نہیں۔
حوت
یہ گرہن آپ کی ذات پر اثر ڈالے گا، دل میں بڑی تبدیلی کا احساس ہوگا، کوئی اہم فیصلہ کر سکتے ہیں، ماضی کا بوجھ چھوڑنے کا وقت ہے، جذبات آنکھوں تک آ سکتے ہیں، لوگ آپ کو نئے انداز میں دیکھیں گے، اپنی صحت کا خیال رکھیں، یہ کسی چیز کے خاتمے کا لیکن آغاز کا وقت ہے تو آغاز کریں۔
سوچ سمجھ کر بولیں یا خاموش رہیں تو بہتر ہوگا۔ جلد بازی میں کوئی بات نہیں کرنی، نہ کوئی فیصلہ کرنا ہے۔ غصہ کنٹرول کریں، احساسات کو مدہم رکھیں۔
🌙 پاؤں پانی میں ڈال کر بیٹھیں، سورۃ الرحمن پڑھیں 🌙
```

Post a Comment

0 Comments