🌼 بسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم 🌼
اللہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
یہ ہفتہ علم بڑھانے کا ہے، علم پر توجہ دیں، سرمایہ کاری کرسکتے ہیں لیکن تحقیق کریں۔ معاشی حوالے سے تیزی سامنے آئے گی۔ منافقیں یا جھوٹ ظاہر ہوسکتا ہے، کچھ قریبی لوگوں سے یا میاں بیوی کا جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے حوصلہ رکھیں، زبان کو سوچ کر ہلائیں، بات کو سنیں سمجھیں اور پھر کہیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں کو اگنور کریں۔ نظر بد کے معاملات ہوسکتے ہیں، اس لیے صبح و شام چاروں قل کو اپنے روز کا معمول بنالیں۔ اس ہفتے جوش بڑھے گا، غصے کے ساتھ رشتے الجھ سکتے ہیں، خیال رکھیں۔ کام بہتر ہوں گے ان شاء اللہ عزوجل، سمجھ کو الرٹ رکھیں، حاضر دماغی کے ساتھ مستقل مزاجی اہم ہے۔
🌼 اس ہفتے کا خاص صدقہ
کسی بھی کالی اور پیلی چیز کا ہے۔ کوئی بھی کالی یا پیلی چیز لے کر کسی بھی بیواہ یا یتیم کو صدقہ کی نیت سے دیدیں۔ ان شاء اللہ پورا ہفتہ اللہ کی پناہ میں رہیں گے۔
🌼 اس ہفتے کا خاص وظیفہ
۲۹ سورۃ الفاتحہ 29 مرتبہ روزانہ رات کو پڑھ کر اللہ پاک سے دعا ضرور مانگیں تو ان شاء اللہ عزوجل بہت مبارک ہے۔
🌼 اس ہفتے خاص اسم اعظم
۴۴ مرتبہ صبح کے وقت۔
✔️ اس ہفتے اگر گوشت، مچھلی، کلیجی یا خون آلودہ چیزوں کا نہ کھائیں تو بہتر ہے۔ صبر، حکمت عملی اور میٹھی زبان رکھیں، وہ نہ کہیں جو کہنا چاہتے ہیں۔ سنہری کوئی چیز اپنے ساتھ رکھیں۔ سفید کپڑے پہنیں، بستر کی چادر سفید رکھیں۔ ہاتھ کی بنائی ہوئی میٹھی چیزوں کو کم کریں، لال مرچ کم سے کم کھائیں، فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔ سبزیاں زیادہ کھائیں، واک لازمی کریں، پانی زیادہ پیئیں۔
❌ خون والی اشیاء، غیر ضروری تلخ کلامی، غصہ، نظر اندازی نہ کریں۔ چار قل پڑھنا نہ بھولیں۔
📌 تفصیلات کے لیے وزٹ کریں 👇
astrotalkks.blogspot.com
📧 شکوہ اور شکایت کے لیے ہمیں میل کریں 👇
astrotalkks@gmail.com
Discover Your Destiny With ASTRO TALKKS 🍁

0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know