Lunar eclipse ramdan 3 march 2026

سال کا پہلا چاند گرہن 2026 - برجی اثرات
🌑 سال کا پہلا چاند گرہن 2026 🌑
پاکستانی وقت کے مطابق
🌘 آغاز: 2:49 بجے (دوپہر) 🌗 عروج: 4:37 بجے (شام) 🌒 اختتام: 6:19 بجے (شام)
⚡ یہ گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ نظارہ یورپ کے ممالک میں کیا جا سکتا ہے۔

✨ گرہن کے دوران خصوصی ہدایات ✨

  • غصے اور چڑچڑے پن سے بچیں، والک لازمی کریں۔
  • سبزیاں زیادہ کھائیں، فاسٹ فوڈ اور سحور/افطار میں پرہیز کریں۔
  • پانی زیادہ پیئیں، گرہن کے فوری بعد غسل ضرور کریں۔
  • سورۃ النصر اور سورۃ الکوثر کی کثرت کریں۔
  • سفید یا سبز چیز کا صدقہ نکالیں۔
  • غصے میں فیصلے نہ کریں، کام پر توجہ دیں۔
  • برج سرطان، عقرب اور حوت والے زبان پر قابو رکھیں، حاضر دماغ رہیں۔

💫 بروج پر گرہن کے اثرات 💫

🐏 حمل (Aries)
غصہ اور جذبہ دونوں تیز ہوں گے، کسی قریبی کے ساتھ بات صاف ہو سکتی ہے۔ سچ سامنے آ سکتا ہے۔ اگر کنفیوژن تھے تو اب فیصلہ ہوگا۔ فوری ردعمل نہ دیں، تین دن رک کر جواب دیں، ورنہ پچھتاوا ہو سکتا ہے۔
🐂 ثور (Taurus)
کام، صحت اور روزمرہ زندگی میں ہلچل۔ اچانک اضافی ذمہ داری آ سکتی ہے، جسم تھکا ہوا لگے گا۔ اپنی حدود طے کریں، ہر کام خود کرنے کی ضد چھوڑیں۔ گھر کے کسی فرد کی صحت کا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔
👥 جوزا (Gemini)
دل کے معاملات تیز ہوسکتے ہیں۔ محبت، اولاد، یا کسی تخلیقی کام میں اہم موڑ متوقع ہے۔ پرانا رابطہ واپس آ سکتا ہے۔ جذباتی فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔
🦀 سرطان (Cancer)
گھر اور خاندان فوکس میں۔ گھر کی فضا میں کوئی پرانی بات اٹھ سکتی ہے، ماں یا بڑے بزرگ سے متعلق فکر۔ اندرونی سکون کے لیے تنہائی کا وقت نکالیں، اموشنل فیصلوں سے بچیں۔
🦁 اسد (Leo)
کمیونیکیشن ہائی رہے گی۔ کوئی اہم خبر یا میسج موڈ بدل سکتا ہے۔ بہن بھائی یا قریبی رشتہ دار سے بات چیت میں وضاحت آئے گی۔ ڈرائیونگ اور سفر میں احتیاط، زبان نرم رکھیں۔
🌾 سنبلہ (Virgo)
پیسہ اور خود اعتمادی۔ آمدن یا خرچ کے حوالے سے حقیقت سامنے آئے گی۔ ادھار یا مالی وعدے پر فیصلہ ہوگا۔ خود کو کم نہ سمجھیں، اپنی قیمت پہچانیں، یہ آپ کے لیے مبارک ہوگا۔
⚖️ میزان (Libra)
گرہن آپ کی ذات پر اثر ڈالے گا۔ شخصیت، رویہ اور ظاہری تاثر میں تبدیلی ممکن۔ رشتوں میں توازن کا امتحان۔ جو آپ کو کمزور سمجھتے تھے، اب انہیں واضح جواب ملے گا۔
🦂 عقرب (Scorpio)
اندرونی خوف بڑھ سکتا ہے، رازوں کو راز رکھیں ورنہ ظاہر ہو سکتے ہیں۔ نیند اور خواب گہرے ہوں گے۔ روحانی رجحان بڑھے، کسی پرانی تکلیف کا اختتام ممکن۔ اپنی انر وائس پر غور کریں۔
🏹 قوس (Sagittarius)
دوستی اور سوشل سرکل میں تبدیلی۔ کوئی دوست دور ہو سکتا ہے یا حقیقت واضح ہو۔ مستقبل کے پلان پر نظرثانی کریں۔ راز شیئر نہ کریں، جتنا راز رکھیں گے اتنا مبارک ہوگا۔
🐐 جدی (Capricorn)
کیریئر اور مقام میں اہم موڑ۔ آفس میں سیاست یا سینئر سے بات کھل سکتی ہے۔ محنت تھی تو پہچان ملے گی، ورنہ ذمہ داری بڑھے گی۔ فیصلے پیشہ ورانہ انداز میں کریں، بہت مبارک ہوگا۔
💧 دلو (Aquarius)
نئے نظریات، سفر، یا تعلیم سے جڑا معاملہ۔ کوئی قانونی یا دستاویزی بات واضح ہو گی۔ ایمان اور سوچ میں تبدیلی کا مرحلہ۔ جلدی میں تنقید نہ کریں، لوگوں کی باتوں کو درگزر کریں۔
🐟 حوت (Pisces)
مشترکہ مالی معاملات، قرض، یا گہرا جذباتی تعلق فوکس میں۔ غیر متوازن رشتے کی اصل شکل سامنے آئے گی۔ روحانی صفائی کا وقت، دل ہلکا کریں، معاف کریں تو مبارک ہے۔
⚡ غصے میں فیصلے نہ کریں • حاضر دماغ رہیں • صبر اور حکمت عملی سے گزاریں ⚡

Post a Comment

0 Comments