Solar eclipse 17 February 2026

سورج گرہن 17 فروری 2026: پاکستان پر اثرات اور احتیاطی تدابیر

سورج گرہن 17 فروری 2026

پاکستان پر اثرات اور احتیاطی تدابیر
17 فروری 2026

سورج گرہن کا دورانیہ اور عمومی اثرات

سورج گرہن ہمیشہ اجتماعی سطح پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ یہ صرف ایک دن کا واقعہ نہیں ہوتا بلکہ اس کا اثر تقریباً تین سے چھ ماہ تک چلتا ہے۔ سورج طاقت، حکومت، قیادت، معیشت، انا اور اجتماعی سمت کی علامت ہے۔ جب سورج گرہن آتا ہے تو پرانے نظام ہلتے ہیں، چھپی ہوئی باتیں سامنے آتی ہیں، اور قوموں کو فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

پاکستان کے لیے سورج گرہن کا دورانیہ

حکومتی فیصلوں میں اچانک تبدیلی آسکتی ہے۔ معاشی دباؤ اور عوامی بے چینی بڑھ سکتی ہے۔ قیادت پر سوالات کے ساتھ، قانونی اور عدالتی معاملات میں تیزی ہوسکتی ہے۔ یہ عوام کے صبر کا امتحان ہوگا۔ یہ وقت جذباتی ردعمل کا نہیں بلکہ سمجھداری، خاموشی اور حکمت کا ہے۔

احتیاطی تدابیر

سورج گرہن کے دورانیہ میں تمام سن سائن والے احتیاط کریں:

  • اس دوران بڑے فیصلے جلدی میں نہ کریں
  • نئے معاہدے، بزنس پارٹنرشپ، یا قانونی دستخط مؤخر کریں
  • غصہ، انا اور ضد سے بچیں
  • حکومتی اور ادارہ جاتی خبروں پر افواہوں سے دور رہیں
  • اللہ پر بھروسا رکھیں اور دعا کو معمول بنائیں انشاء اللہ عزّوجل بہتری، فتح اور کامیابی کے راستے آپ کی طرف متوجہ ہوں گے

سورج گرہن کا وقت

آغاز دوپہر 2 بج کر 57 منٹ
عروج شام 5 بج کر 19 منٹ
اختتام رات 7 بج کر 28 منٹ

(پاکستانی وقت کے حساب سے)

تمام برجوں کے لیے خصوصی مشورے

برج حمل

یہ گرہن آپ کی انا اور ردعمل کو آزمائے گا۔ حکمت عملی یہ ہو کہ خاموشی سے کام لیں۔ جلد بازی نقصان دے سکتی ہے۔ نوکری، کاروبار یا رشتے میں زبردستی نہ کریں۔ جسمانی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج ثور

مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ غیر ضروری خرچ روکیں۔ قرض، سرمایہ کاری یا جائیداد کے فیصلے مؤخر رکھیں۔ خاندان میں ضد چھوڑ کر لچک اپنائیں۔ یہ وقت جمع کرنے کا ہے، لٹانے کا نہیں۔

برج جوزا

بات چیت میں احتیاط ضروری ہے۔ ایک غلط جملہ بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ راز نہ کھولیں۔ سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹس سے بچیں۔ سیکھنے اور پلان بنانے پر توجہ دیں۔

برج سرطان

یہ گرہن جذبات کو ہلا سکتا ہے۔ پرانے زخم یا یادیں ابھر سکتی ہیں۔ فیملی ایشوز میں صبر رکھیں۔ دل کے فیصلے عقل سے کریں۔ روحانی عبادات آپ کے لیے بہت فائدہ دیں گی انشاء اللہ عزوجل۔

برج اسد

سورج آپ کا حاکم سیارہ ہے، اس لیے اثر گہرا ہوگا۔ اقتدار، عزت یا عہدے سے جڑی آزمائش ہو سکتی ہے۔ غرور چھوڑیں، عاجزی اپنائیں۔ اختلافات میں پیچھے ہٹ جانا دانشمندی ہے۔ قیادت ثابت کرنے کے بجائے خدمت کا راستہ اختیار کریں تو انشاء اللہ عزّوجل مبارک ہوگا۔

برج سنبلہ

ذہنی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ ہر بات کو زیادہ نہ سوچیں۔ صحت، خاص طور پر معدہ اور اعصاب کا خیال رکھیں۔ کام میں پرفیکشن چھوڑ کر پریکٹیکلٹی اپنائیں۔ روزمرہ روٹین سادہ رکھیں۔

برج میزان

رشتوں کا امتحان ہوگا۔ شادی، پارٹنرشپ یا دوستی میں سچ سامنے آ سکتا ہے۔ فیصلے کرتے وقت جذبات نہیں، حقیقت دیکھیں۔ خود کو قربان کرنے کی عادت کم کریں۔ توازن ہی آپ کی طاقت ہے۔

برج عقرب

راز، طاقت اور کنٹرول سے جڑے معاملات ابھر سکتے ہیں۔ غصہ اور بدلہ نقصان دے سکتا ہے۔ خاموشی سے حالات کو اوبزرو کریں۔ مالی اور خاندانی رازوں کو محفوظ رکھیں۔ یہ وقت اندرونی تبدیلی کا ہے۔

برج قوس

سفر، تعلیم اور نظریات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ قانونی یا بیرون ملک معاملات میں تاخیر ممکن ہے۔ غیر ضروری بحث سے دور رہیں۔ اپنے نظریات سب پر مسلط نہ کریں۔ صبر اور دعا بہترین حکمت عملی ہے۔

برج جدی

کام، کیریئر اور ذمہ داریوں کا دباؤ بڑھے گا۔ اوور ورک سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ حکمت یہ ہے کہ بوجھ بانٹیں۔ ہر چیز کنٹرول کرنے کی کوشش چھوڑیں۔ لمبے عرصے کی پلاننگ پر توجہ دیں۔

برج دلو

دوست، سوشل سرکل اور اجتماعی معاملات بدل سکتے ہیں۔ کچھ لوگ دور ہو سکتے ہیں۔ یہ قدرتی ہے۔ نئے خواب بنانے سے پہلے پرانے چھوڑنا ضروری ہے۔ جلد کسی گروپ یا تحریک کا حصہ نہ بنیں۔ اپنی انفرادیت کو محفوظ رکھیں۔

برج حوت

روحانی اور لاشعوری اثرات بہت تیز ہوں گے۔ خواب، اشارے اور دل کی آواز پر دھیان دیں۔ لیکن عملی فیصلے زمین سے جڑے رکھیں۔ دھوکہ یا غلط فہمی سے بچنے کے لیے ہر بات کی تصدیق کریں۔ تنہائی اور عبادت آپ کے لیے شفا بنے گی انشاء اللہ عزّوجل۔

ضروری دعائیں اور وظائف

صدقہ

کسی بھی کالی اور پیلی چیز کا صدقہ دیں۔

وظیفہ

سورۃ النصر کی کثرت سے پڑھیں۔

یَا کَرِیْمُ یَا رَحِیْمُ یَا رَحِیْمُ یَا اللّٰہُ

اسم اعظم

یَا کَرِیْمُ یَا رَحِیْمُ یَا رَحِیْمُ یَا اللّٰہُ

حتمی پیغام

یاد رکھیں: انشاء اللہ عزّوجل بہتری، فتح اور کامیابی کے راستے آپ کی طرف متوجہ ہوں گے۔ صبر، استقامت اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ یہ وقت آزمائش کا ہے، اور ہر آزمائش کے بعد آسانی ضرور آتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں صبر اور حکمت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

Post a Comment

0 Comments