🌙 آج کی روحانی انرجی 🌙
رمضان المبارک - روزے کی کیفیت
آج اندرونی بے چینی بھی ساتھ چل سکتی ہے، روزے کی وجہ سے جسم تھوڑا سست، مگر روحانی طور پر دل حساس اور کھلا رہے گا۔
تیز فیصلوں کا نہیں، صبر، خاموشی اور نیت صاف رکھنے کا دن
♈
حمل
آپ جذباتی طور پر تھوڑے جلدی ری ایکٹ کر سکتے ہیں۔ گھر کے کسی فرد کی بات دل پر لگ سکتی ہے۔ دوپہر کے بعد سکون آئے گا۔ مالی معاملے میں چھوٹی خوشخبری یا امید بن سکتی ہے۔ افطار کے وقت دل ہلکا ہوگا۔
♉
ثور
فوکس رزق اور ذمہ داری پر رہے گا۔ کوئی پرانا مسئلہ دوبارہ ذہن میں آسکتا ہے مگر اس کا حل بھی نظر آئے گا۔ کسی قریبی شخص سے خاموش سپورٹ ملے گی۔ پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
♊
جوزا
بات چیت اہم رہے گی۔ کسی سے دل کی بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ روحانی یا علمی کام کرتے ہیں تو آج ریپلائی یا رابطہ بڑھ سکتا ہے۔ شام تک ذہنی دباؤ کم ہوگا۔
♋
سرطان
دل زیادہ نرم ہے۔ ماضی کی کوئی یاد یا شخص یاد آسکتا ہے۔ اگر ناراض ہیں تو اندر سے معاف کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکتا ہے۔ گھر کا ماحول بہتر رکھنے کی کوشش کریں، فائدہ ہوگا۔
♌
اسد
انا کو کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔ کسی بحث میں جیتنے کی ضرورت نہیں، خاموشی بہتر رہے گی۔ مالی حوالے سے چھوٹی پلاننگ کریں، بڑا فیصلہ نہ لیں۔ افطار کے بعد موڈ بہتر ہوگا۔
♍
سنبلہ
ذمہ داری کا بوجھ زیادہ لگ سکتا ہے۔ آپ سب کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے مگر خود کو نظر انداز نہ کریں۔ کوئی پرانا ادھورا کام مکمل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
♎
میزان
دل کسی فیصلے پر کنفیوز رہ سکتا ہے۔ ایک طرف عقل، دوسری طرف جذبات۔ جلد بازی نہ کریں۔ کسی خاتون سے اہم بات ہوسکتی ہے۔ شام تک وضاحت مل جائے گی۔
♏
عقرب
انرجی گہری ہے۔ آپ بہت کچھ محسوس کریں گے مگر ظاہر کم کریں گے۔ اگر کسی کے بارے میں شک کیا ہوا ہے تو آج سچائی کا اشارہ مل سکتا ہے۔ دعا پر دل لگے گا۔
♐
قوس
امید کی انرجی ہے۔ کوئی رکا ہوا کام دوبارہ چل سکتا ہے۔ اگر رابطہ کرنے کا سوچا ہے تو آج مثبت جواب ملنے کے چانس زیادہ ہیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔
♑
جدی
عملی سوچ غالب رہے گی۔ جذبات سے زیادہ حقیقت دیکھیں گے۔ قرض یا پیسے کے معاملے پر بات ہوسکتی ہے۔ صبر کریں، آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
♒
دلو
اندر تبدیلی کی خواہش ہے۔ کوئی نیا آئیڈیا ذہن میں آسکتا ہے۔ روحانی طور پر آج دل کھلا ہے۔ اگر دعا کریں گے تو سکون واضح محسوس ہوگا۔
♓
حوت
تھکن اور سستی زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔ دل چاہے گا کہ تنہائی ملے۔ کسی خواب یا خیال کا خاص مطلب ہوسکتا ہے۔ افطار کے بعد انرجی واپس آئے گی۔
🌙 روزے کی برکت سے اندر کی صفائی ہو رہی ہے، بس زبان اور دل دونوں کو نرم رکھیں انشاء اللہ عزّوجل بھتری فتح اور کامیابی کے رستے آپکی طرف متوجھ ہوں گے۔ 🌙
⚡ آج کی توانائی: نرم زبان، نرم دل ⚡

0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know