AJ ka din 21 February 2026

آج کا دن - ASTRO TALKKS | ہفتہ 21 فروری 2026
بسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمن الرَّحِيم۔۞
اللہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
📅 ہفتہ 21 فروری 2026
🌙 آج جذبات سے زیادہ امتحان صبر کا ہے، چھوٹی باتیں بڑی لگ سکتی ہیں، مگر جو خود کو سنبھال لے گا، وہ شام تک جیت جائے گا، انشاء اللہ عزّوجل روحانی طور پر دن مضبوط ہے 🌙
حمل
آج دل میں بے چینی ہو سکتی ہے، آپ کسی بات پر جلدی رائے دے سکتے ہیں، روزے کی حالت میں غصہ کنٹرول کرنا ضروری ہوگا، دوپہر کے بعد حالات بہتر ہوتے نظر آئیں گے، شام تک کسی اچھی خبر یا دل کو سکون دینے والی بات کا امکان ہے۔
ثور
آج آپ کو صبر کا پھل مل سکتا ہے، جو کام رکے ہوئے تھے ان میں پیش رفت دکھے گی، گھر کے کسی فرد کے ساتھ بات چیت اہم رہے گی، مالی معاملات میں احتیاط کریں، کوئی چھوٹا فائدہ مل سکتا ہے مگر فضول خرچی سے بچیں۔
جوزا
ذہن آج بہت تیز چلے گا مگر دل تھوڑا حساس رہے گا، کسی کے الفاظ دل پر لگ سکتے ہیں، جواب دینے سے پہلے رک کر سوچ کر جواب دیں، افطار کے قریب خوشگوار موڈ بن سکتا ہے، کسی پرانے رابطے سے اچانک پیغام بھی مل سکتا ہے۔
سرطان
گھر اور فیملی فوکس میں رہیں گے، کسی قریبی شخص کی طرف سے توجہ یا سپورٹ مل سکتی ہے، اگر دل میں کوئی شکوہ ہے تو آج صاف دل سے بات کریں، روحانی سکون ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
اسد
آج خود اعتمادی تھوڑی کم محسوس ہو سکتی ہے مگر حقیقت میں حالات آپ کے خلاف نہیں ہیں، بس توانائی کم ہے، کام آہستہ کریں، کسی سینئر یا بڑے کی نصیحت فائدہ دے سکتی ہے۔
سنبلہ
آپ آج پلاننگ موڈ میں ہوں گے، کسی اہم فیصلے پر غور کر سکتے ہیں، جلد بازی نہ کریں، مالی یا کام سے متعلق کوئی بات واضح ہوگی، شام تک دل ہلکا ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔
میزان
رشتوں کا دن ہے، اگر ناراضگی چل رہی ہے تو صلح کا موقع مل سکتا ہے، کسی کی طرف سے معافی یا نرم رویہ ملنے کا امکان ہے، جذباتی فیصلہ نہ کریں، سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں انشاء اللہ بھتری ہوگی۔
عقرب
آج آپ خاموش رہ کر زیادہ طاقت میں رہیں گے، کسی راز یا پوشیدہ بات کا اشارہ مل سکتا ہے، حسد کرنے والوں سے فاصلہ رکھیں، روحانی لحاظ سے دن مضبوط ہے، دعا قبولیت کی انرجی زیادہ ہے۔
قوس
سفر یا پلاننگ کا خیال آ سکتا ہے، مستقبل سے متعلق سوچیں زیادہ رہیں گی، کسی دوست سے اہم بات ہو سکتی ہے، اگر دل میں کنفیوژن ہے تو آج جواب ملنے کے آثار ہیں۔
جدی
کام اور ذمہ داری نمایاں رہیں گی، تھکن محسوس ہوگی مگر نتیجہ مثبت ہوگا، کوئی اتھارٹی فگر آپ کو دیکھ رہی ہے، اپنی ساکھ کا خیال رکھیں، مالی معاملہ آہستہ آہستہ بہتر ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔
دلو
آج نئی سوچ آئے گی، کوئی آئیڈیا یا نیا ارادہ جنم لے سکتا ہے، سوشل میڈیا یا رابطوں سے فائدہ ہو سکتا ہے، مگر راز شیئر نہ کریں تو بہتر ہے۔
حوت
جذباتی دن ہے، خواب یا وجدان مضبوط رہیں گے، کسی شخص کی نیت کا اندازہ درست لگا سکتے ہیں، دل کی سنیں مگر عقل ساتھ رکھیں، شام تک سکون ملنے کے آثار ہیں۔
🌙 جو خود کو سنبھال لے، وہ شام تک جیت جائے گا 🌙

Post a Comment

0 Comments