*بسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمن الرَّحِيم۔۞*
🌟 شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم 🌟
اللہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
27 رجب المرجب - شب معراج
شب معراج کی فضیلت
اگر خالق نے چاہا تو کل رات ملک بھرمیں 27 رجب المرجب شب معراج نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منائی جائے گی۔
27 رجب المرجب کی یہ رات اسلام میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، اس رات حضور اقدس صلی اللّٰہ علیہ وسلم
کو معراج کا شرف عطا ہوا تھا۔ یہ رات اللہ کی عبادت، مغفرت کی دعا اور نیک اعمال کرنے کا بہترین موقع ہے۔
اس رات خاص طور پر عبادات کی جاتی ہیں، وظائف کیئے جاتے ہیں، دعائیں کی جاتی ہیں۔
تو اس سال بھی ہم آپکے لیئے کچھ وظائف، صدقات اور دعائیں لیکر آئے ہیں جو آپکے حق میں بہتر سے بہتر ثابت ہوں گے،
اللہ پاک کے فضل و کرم اور محمد وآل محمد کے وسیلے سے۔
ضروری تلاوت
کل رات کوشش کریں سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ النجم کی تلاوت کریں، یہ آپکے حق میں مبارک ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ
خصوصی وظائف
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
100 مرتبہ
استغفراللہ ربی من كل ذنب واتوب اليه
100 مرتبہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
100 مرتبہ
ان کی تسبیح کریں۔ درود شریف جتنا ہوسکے کثرت سے درود شریف پڑھیں، درود ابراہیمی کی کثرت کریں،
پتا نہیں تو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثرت کریں۔ مغفرت کی دعا کریں اپنے گناہوں کی بخشش کی دعا مانگیں،
لیکن تب جب اپنے دوسروں کو معاف کر دیا ہو۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
نماز تہجد اور دعائیں
رات کے مڈ نائیٹ میں کم از کم ہوسکے تو 8 رکعت نماز تہجد ضرور پڑھیں، اگر نہیں تو جتنی استطاعت ہو۔
اس وقت دعائوں کی قبولیت کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اپنے رزق، کاروبار کے لیئے، کام کے لیئے ضرور دعا کریں۔
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْزُقْنِي
کثرت کریں۔ لیکن صبح غریبوں کو کھانا ضرور کھلائیں۔ اپنے آس پاس کی مسجد میں کچھ ہدیہ کریں: قرآن، تسبیح، یا چادر وغیرہ۔
اگر امام مسجد مساکین میں سے ہے تو اپنی طاقت کے حساب سے اس کی مدد کریں۔ اور آخری جتنا اللہ پاک نے دیا ہے،
جتنی دامن میں فرصت ہے، صدقہ نکالتے رہیں۔ اس ایام میں مساکین کی اہمیت ہے خاص کر کسی مسکین کو اگر کھانا کھلائیں۔
خبردادددارررررررر 🚨
یہ بات یاد رکھیں - صدقہ دینے کی ترتیب:
- پہلے آپکا اپنا گھر ہے: اگر گھر میں بھائی ایک چو دیواری میں ہیں لیکن ہنڈیا الگ ہے، ایک بھائی غریب ہے دوسرا امیر تو پہلے اپنے بھائی کی مدد کرو
- پھر آپکے پڑوسی ہیں: اگر پڑوس میں کوئی غریب ہے تو اس کی تفتیش کرو اور چن کے ڈھونڈھ کے اس کی مدد کرو
- اس کے بعد دیگر رشتیدار ہیں: اگر رشتیداروں میں کوئی غریب ہے مسکین ہے تو پہلے اس کو ترجیح دو
- اس کے بعد باہر نکل کر: اگر گھر میں نہیں، پڑوس میں نہیں، رشتیداروں میں نہیں، اس کے بعد باہر نکلو۔ باہر سب سے پہلے یتیم اور بیواہوں کو ترجیح دو، اس کے بعد دیگر مساکین کو
ایسا صدقہ، ایسی مدد ہی اللہ پاک کے ہاں جلدی قبول ہوتی ہے اور ہوگی!
ہمارے واٹس ایپ چینلز
علمی، دنیاوی، اسلامی، نجومی اور دیگر مجموعی گائیڈنس، تعلیمات، عملیات اور پل پل اپڈیٹ کے لیے وزٹ کریں:
مکمل گائیڈنس اور اپڈیٹس
چینل وزٹ کریں
سن سائن ویکلی پیشگوئیاں
چینل وزٹ کریں
مون سائن ازدواجی تعلقات
چینل وزٹ کریں
روحانی وظائف
چینل وزٹ کریں
ایسٹرولوجی سیکھیں
چینل وزٹ کریں
نمرولوجی پیشگوئیاں
چینل وزٹ کریں
تمام تر تفصیلات کے حوالے سے دیگر واٹس ایپ چینلز اور گروپس کے لیے بھی وزٹ کریں۔

0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know