ماہ رجب المرجب کے وضائف

ماہ رجب المرجب - روحانی ہدایات و وظائف

🌼 بسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمن الرَّحِيم 🌼

اللّہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے

☺️☺️☺️☺️☺️☺️☺️

ہماری اور سے ماہ رجب المرجب کا آغاز ہوچکا ہے

ماہ رجب ایک خاص مہینہ ہے، یہ وہ وقت ہے جب اللہ بندے کی طرف خود متوجہ ہوتا ہے، اس مہینے میں کی گئی توبہ، دعا اور چھوٹی نیکی بھی بڑا اثر رکھتی ہے، رجب دلوں کی صفائی کا مہینہ ہے، پرانی غلطیوں سے پلٹنے، بوجھ ہلکا کرنے اور نئی شروعات کا وقت، جو باتیں دل میں دبی ہوتی ہیں، اس مہینے میں ان کے حل کی راہیں بنتی ہیں، یہ وہ مہینہ جب آتا ہے میرے چہرے پر مسکان سجاتا ہے ☺️ دکھ ہوتے بھی محسوس نہیں ہوتے تکلیف ہو تو بھی نظر نہیں آتی،

اس مہینے میں استغفار دل کو نرم کرتا ہے، صلوات رشتوں میں سکون لاتی ہے، دعا زندگی کے الجھے ہوئے معاملات کو آہستہ آہستہ سیدھا کرتی ہے، جو لوگ صبر کے ساتھ عمل کرتے ہیں، وہ اس کے اثرات ضرور دیکھتے ہیں اللہ کہ فضل وہ کرم سے، ایک اور بات ہے جب جب کوئی اچھی چیز ہوتی ہے یا آغاز ہوتا ہے تب تب ہمارے ہفتے کا بھی آغاز ہوتا ہے، کل ہمارے ہفتے کا بھی آغاز ہے اور رجب کا بھی ہے بھی کرم ہے میرے مالک ☝🏼 کا ☺️،

اگر آپ ہماری ویکلی پرڈکشن دیکھتے ہیں یا دیکھی ہے، تو یہ ناد علی کا ہفتہ ہے، لیکن اسکے ساتھ ساتھ اس ماہ میں کافی وظائف کیئے جاتے ہیں جو ہم اور آپ جیسے غریبوں کی زندگی میں بھتری لاسکتے ہیں ہیں تو آج خاص کر اسی وجھ سے میں ادریس احمد حاضر ہوا ہوں تو چلیئے آغاز کیئے دیتے ہیں، ماہ رجب رحمت اور توجہ الٰہی کا مہینہ ہے، اس میں چھوٹے مگر پابندی سے کیے گئے اعمال زندگی میں سکون اور بہتری لاتے ہیں،

╼𖣔 ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔

ماہ رجب کے خصوصی وظائف

استغفار کا وظیفہ

روزانہ کم از کم 100 مرتبہ پڑھیں

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَ اَسْاَلُهُ التَّوْبَةَ

دل کا بوجھ ہلکا ہوگا، رزق اور راستوں میں آسانی آئے گی انشاء اللہ عزّوجل

یا اللہ، یا رحمن

فجر کے بعد 100 مرتبہ پڑھیں

یا اللہ، یا رحمن

دل کی سختی کم ہوگی، اور پریشانی میں نرمی آئیگی انشاء اللہ عزّوجل

صلوات شریف

روزانہ 100 مرتبہ

اللهم صل علی محمد وآل محمد

گھریلو حالات، رشتوں اور دل کے سکون میں بہتری آئے گی انشاء اللہ عزّوجل

دعا برائے حاجت

دو رکعت نفل، ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص 3 مرتبہ پڑھیں

سلام کے بعد ہاتھ اٹھا کر اپنی حاجت سادہ الفاظ میں مانگیں

ماہ رجب میں دعا جلد اثر دکھاتی ہے اللہ کہ فضل وہ کرم اور محمد وآل محمد اور انہی کے وسیلے سے انشاء اللہ عزّوجل

یا رزاق

روزانہ 111 مرتبہ پڑھیں

یا رزاق

رزق میں رکاوٹیں کم ہوں گی، کام کے راستے بنیں گے انشاء اللہ عزّوجل

خاموش صدقہ

ہفتے میں کم از کم ایک بار، چاہے تھوڑا سا ہو، صدقہ نکالیں

یہ عمل نظر نہ آنے والی مشکلیں دور کریگا انشاء اللہ عزّوجل

ایک بات یاد رکھیں

وظیفہ کم ہو مگر مستقل ہو نیت صاف ہو، زبان نرم ہو، دل میں کسی کے لیے بددعا نہ ہو، کچھ لوگ ایسے ہیں اگر ان کو کچھ بتایا جاتا ہے تو پھر دو تین کیا نہیں کیا پھر اور کی تلاش میں لگ جاتے ہیں، یہ غلط ہے ایک تو زیادہ وظائف کرنا بھتر نہیں خراب نہیں لیکن انکی انرجی بہت ہے، جیسے ایک سورج کی گرمی والی دھوپ ہے اگر دو سورج کی گرمی ہو تو کیا امپیکٹ ہوگا، باقی سمجھ لیں کسی بھی چیز کی حد رکہیں چاہے چھوٹی ہو ایک چیز کو ختم کریں جتنا ارادا کیا ہے یا بتایا گیا ہے، اسکے بعد دوسرا کریں اس دورانیہ مین کچھ وقت دیا کریں،

ماہ رجب رحمت اور توجہ الٰہی کا مہینہ ہے، اس میں چھوٹے مگر پابندی سے کیے گئے اعمال زندگی میں سکون اور بہتری لاتے ہیں لیکن صدقے آل محمد اور انہی کے وسیلے سے اس بات کو ذہن نشین لازمی کریں' رجب ہمیں سکھاتا ہے کہ شور نہیں، خاموشی میں مانگا جائے، دکھاوے کے بغیر نیکی کی جائے، اور اللہ پر بھروسا رکھا جائے، اللہ پر بھروسہ رکہیں اور آل محمد کا وسیلہ لیں اور اپنی منزلوں پر توجھ دیں کام پر توجھ دیں، انشاء اللہ بھتری فتح اور کامیابی حاصل ہوگی،

🌟 رجب المرجب ڈسکاؤنٹ آفر 🌟

جب جب رجب آتا ہے ہماری خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر بھی جاری ہوجاتی ہے

اس ماہ رجب ہماری آفر شروع ہوچکی ہے جو 13 رجب المرجب کو 7 بجے اختتام پذیر ہوگی

313 روپئے

میں آپ کسی بھی حوالے سے 7 سوال کہ جوابات حاصل کرسکتے ہیں، لیکن سوال دائرہ کہ اندر والے ہوں باہر والے نہیں

⏳ آخری تاریخ: 13 رجب المرجب - شام 7 بجے

Post a Comment

0 Comments