🛑 تلخ گفتگو... لیکن حقیقت! 🛑
"یہ روئیں گے، میں رولاؤں گا انہیں!" خان صاحب کا یہ ڈائیلاگ تو آپ نے سنا ہی ہوگا، اب وہ سیاستدان کب روئیں گے یہ تو پتا نہیں، لیکن یہی بات سورج اگلے چار سال لگاتار دہرانے والا ہے!
سورج کہے گا: "یہ روئیں گے، تڑپیں گے، سسکیں گے، آہیں بھریں گے اور میں بھرواؤں گا انہیں!" ☀️🥵
"آگ سورج کی ہوتی ہے، جلنا زمین کو پڑتا ہے..."
شاید آپ لوگ ابھی تک بات سمجھے نہیں۔ میری اس بات کو گانٹھ باندھ لو، ورنہ ہمیں تو بستر پر لیٹنے اور سستی پھیلانے کی بڑی پرانی عادت ہے
🚨 خبرداااااااااااار! 🚨
اب کے بعد اپنے ذہن کو ان چیزوں میں اضافے کے لیے تیار کر لو
⚠️ اضافہ ہوگا
- گرمی اور لوٹ مار کی شرح میں اضافہ
- حادثات، فوتگیوں اور طلاقوں میں اضافہ
- جھگڑوں، چوریوں اور سنگین وارداتوں میں اضافہ
- مہنگائی، قتل و غارت گری اور روڈ ایکسیڈنٹس میں اضافہ
- سیلاب، طوفانی بارشوں اور بجلی و آگ کے حادثات میں اضافہ
🌳 اب کرنا کیا ہے؟ (اگر بچنا چاہتے ہو)
- گھروں کے آس پاس درخت لگاؤ
- پانی کا استعمال بڑھاؤ، لیموں پانی پیو
- ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں اور سبزیاں زیادہ کھاؤ
- ہلکے پھلکے کپڑے پہنو، ڈارک رنگوں سے بچو
- شام کے وقت واک اور فزیکل ایکٹیویٹیز کی عادت ڈالو
- موبائل، ٹی وی اور کمپیوٹر اسکرین سے جان چھڑاؤ
- نیند پوری کرو
💚 کریں
- درخت لگائیں
- لیموں پانی پیئیں
- ٹھنڈی غذائیں کھائیں
- ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں
- شام کو واک کریں
- نیند پوری کریں
- اپنے کام پر توجہ دیں
- صبر اور حکمت عملی سے کام لیں
- مٹھی زبان استعمال کریں
- خوشبو لگائیں
- سرمہ لگائیں
- روزانہ نہانے کی روٹین بنائیں
💔 نہ کریں
- دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں
- بازاروں کے چکر کاٹنے سے گریز کریں
- دوسروں کے معاملات میں الجھیں
- کسی کو طعنے دیں
- تلخی کریں
- سستی کریں
- گندگی میں رہیں
🦁 خاص کر اسد والوں کو دوسروں کے معاملات میں کودنے کی بیماری ہے! 🦁
خبردار! کسی کے معاملے میں مت الجھو۔ تم اپنا دیکھو، وہ اپنا خود دیکھ لے گا۔
"اپنے کام سے کام رکھو!" کون کمبخت کیا کر رہا ہے اور کیا نہیں... بھاڑ میں جائے! تم نے کیا اس کا اچار ڈالنا ہے؟ یہ وہ وقت نہیں ہے کہ دوسروں کے پھڈوں میں ٹانگ اڑاؤ، جیسا وقت چل رہا ہے، اس کے اعتبار سے خود کو ڈھالو۔
اگر ایک ہی آفس میں ہو، ایک کام کر رہا ہے اور دوسرا سو رہا ہے، تو کام کرنے والا اپنا کام کرے، سونے والے کو سوتے رہنے دے، اسے یہ طعنہ مت دو کہ "میں کام کر رہا ہوں اور تم سو رہے ہو"۔ یہ بول کر تم اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارو گے۔
اس بات کو گانٹھ باندھ لو: کون کیا کرتا ہے، بھاڑ میں جائے! کوئی تلخی کرے، اگنور کرو۔ کوئی کچھ کہہ دے، اگنور کرو! سب سے پہلا کام صرف اپنے کام پر توجہ، صبر، حکمتِ عملی اور میٹھی زبان ہے۔ ہر کسی کا وقت آتا ہے، تیرا بھی آئے گا جب تم کھل کر تلخی کر سکو گے، گریبان پکڑ سکو گے، لیکن جب تک تمہیں پتا ہے کہ تمہاری ابھی وہ اوقات نہیں ہے، تو چپ کر کے اس گلی محلے سے ایسے نکل جاؤ کہ کسی کو بھنک بھی نہ لگے کہ یہاں سے کوئی گزرا ہے۔
خود کو امپروو کرو، نکھارو اور پرکشش بنو! اپنی خوبصورتی پر توجہ دو۔ کوئی اچھی خوشبو لگاؤ، اچھے کپڑے پہنو۔ سرمہ لگانا تو جیسے سارے بھول ہی گئے ہیں! روزانہ نہانے کی روٹین بناؤ، اتنے سست ہو گئے ہو کہ صبح کلی کرنے میں بھی موت آتی ہے، پھر کہتے ہو "تنخواہ بڑھاؤ"۔
بیٹا! خود کو نکھارو۔ جہاں سے گزرو، لوگ کہیں کہ کوئی شخصیت جا رہی ہے، جس گلی سے گزرو، وہاں تمہاری خوشبو کی مہک گونجنی چاہیے۔
⚠️ آخری وارننگ ⚠️
جب تک خود کو بہتر نہیں بناؤ گے، تب تک کچھ بہتر ہونے کی توقع رکھنا چھوڑ دو۔
بیٹھے رہو گے، بیٹھے ہی رہو گے، سوچتے رہو گے، سوچتے ہی رہو گے، جب تک تم خود کسی چیز کو حتمی شکل دینے کی کوشش نہیں کرو گے، تب تک اوپر والا بھی چاہے تو کچھ نہیں کر سکتا، کیونکہ اس نے اپنے فیصلے اور کوشش کے اختیارات تمہارے حوالے کر دیے ہیں، یہاں تک کہ یہ بھی تم پر ڈیپینڈ کرتا ہے کہ تم خود کو کیسا رکھتے ہو، خیر... سوئے رہو، ایسے ہی سست رہو، لوگوں کے معاملات میں الجھتے رہو۔ کبھی خود کی بے عزتی کرواؤ، کبھی والدین کی، کبھی دوستوں کی اور پھر دربدر بھٹکتے رہو۔ پھر دنیا کی کسی چیز سے یہ توقع مت رکھنا کہ کچھ اچھا ہوگا، توقع بھی تب ہی رکھی جاتی ہے جب اپنی ایفرٹ کوشش شامل ہو، اگر اپنی ایفرٹ شامل نہیں، تو پھر:
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!
📢 ہمارے واٹس ایپ چینلز
🎓 علمی، دنیاوی، اسلامی، نجومی اور دیگر مجموعی گائیڈنس
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7ZPsw9cDDgVPO6H800
💰 ڈسکاؤنٹ آفرز
astrotalkks.blogspot.com/p/discount-offers-astro-talkks.html
☀️ سن سائن ویکلی پرڈکشن
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6zPpP5K3zdcqt6OW01
🌙 مون سائن برج ازدواجی تعلقات ویکلی
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7SS8NDOQIRt2W8yv2E
🕋 روحانی وضائف
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7actdBvvshehEQrH0F
📖 ایسٹرولوجی سیکھنے کے لیے
https://whatsapp.com/channel/0029VbByuN4LdQeYMgyfOx47
💬 ایسٹرو ٹاکسس واٹس ایپ گروپ
chat.whatsapp.com/IFfk4P6SBg88epjOXNYd7V
chat.whatsapp.com/EAPZDjKpNsA25GIXx57yRN
🔢 نمرولوجی پرڈکشن اور ابجدی حروف تہجی
https://whatsapp.com/channel/0029VbBMA5r1SWt0qErKA12V
🎨 ایسٹرو ٹاکسس فن اور لطیفے
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6wV7SIt5rrh5bQmN2u
👥 ایسٹرو ٹاکسس کمیونٹی
chat.whatsapp.com/FuOCfKOHSA8LZ27dAxuM7Y
🌐 دیگر تفصیلات اور اپڈیٹ
📞 یا صرف واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں
0325-2656885 | 0310-2003846

0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know