Shab e biraat ki Fazeelat wo aamal

شب برات کی فضیلت و اعمال - ASTRO TALKKS
🌙بسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمن الرَّحِيم🌙
اللّہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
🌌 ۱۵ شعبان المعظم - شب برات کی رات 🌌
شب برات کیا ہے؟
اسلامی سال کی خاص راتوں میں ۱۵ شعبان کی رات کو شب برات کہا جاتا ہے۔ یہ رات مغفرت، رحمت، توبہ اور اللہ کی طرف واپسی کی رات ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں میں اس رات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، اور قرآن، احادیث اور اہل بیت علیہ السلام کی تعلیمات میں اس کی فضیلت کے واضح اشارے ملتے ہیں۔
برات کا مطلب ہے نجات، یعنی گناہوں سے نجات، عذاب سے نجات، اور اللہ کی ناراضگی سے بچاؤ۔ یہ رات انسان کو خود احتسابی کی طرف بلاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی، اعمال اور نیتوں کو دیکھے اور اللہ سے معافی مانگے۔
یہ رات مغفرت، رحمت اور بخشش کی رات سمجھی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر خاص رحمت فرماتا ہے، گناہوں کی معافی دیتا ہے، اور بندوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
📖 احادیث اور اقوال
اس رات اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر خاص توجہ فرماتا ہے اور فرماتا ہے:
کیا کوئی ہے جو مجھ سے معافی مانگے؟
کیا کوئی ہے جو رزق مانگے؟
کیا کوئی ہے جو مصیبت سے نجات چاہے؟
یہ رات اللہ کی عظیم راتوں میں سے ہے، اس میں دعا رد نہیں کی جاتی اور توبہ قبول کی جاتی ہے۔
- امام جعفر صادق علیہ السلام
شب برات وہ رات ہے جس میں اللہ بندوں کی تقدیر لکھتا ہے اور دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔ پس اس رات اللہ سے دعا کرو۔
- امام محمد باقر علیہ السلام
اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات آسمان دنیا پر خاص توجہ فرماتا ہے اور بہت بڑی تعداد میں بندوں کی مغفرت فرماتا ہے۔
- حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
🤲 نوافل اور نمازیں
کم از کم دو رکعت نفل نیت سے پڑھو، دل چاہے تو چار، چھ یا آٹھ رکعت بھی پڑھ سکتے ہو۔ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد کوئی بھی سورت پڑھو۔ دل سے اپنے گناہوں کو یاد کرو، سچے دل سے معافی مانگو۔
🙏 دعا اور استغفار
زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھو، یہ واحد دعا کی قبولیت کا ذریعہ ہے۔ اپنے لئے، اپنے والدین کے لئے، اولاد کے لئے، رزق، صحت، سکون اور ہدایت کے لئے اور پوری امت کے لئے دعا کرو۔ ساتھ میں اپنے مرحومین کو مت بھولیے گا انکی مغفرت کیلئے بھی دعا ضرور مانگو۔
📖 قرآن پاک کی تلاوت
قرآن پاک تھوڑا ہی سہی، لیکن توجہ سے پڑھو۔ یہ رات قرآن سے تعلق جوڑنے کی بھی ہے۔ اگر پڑھ نہیں سکتے تو سنو اور دل میں رپیٹ کرو، خاص کر سورۃ الرحمٰن۔
🤝 صدقہ و خیرات
اگر صدقہ نہیں دیا تو آج رات صدقہ دینا بہت افضل ہے۔ اگر نہیں دے سکتے تو صبح سویرے ہوتے ہی دیدیں، چاہے تھوڑا سا ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بلاوں کو ٹالنے کا ذریعہ اور رزق حصول کہ لئے وسیلہ بنے گا انشاء اللہ عزوجل۔
📢 اہم ہدایات اور احتیاطیں
۱. معافی مانگنے سے پہلے سب کو معاف کرو، صرف زبان نہیں، نیت بھی بدلو۔

۲. کسی کو تکلیف مت دیں، عورتوں اور بچوں کو تو بالکل بھی نہیں۔ کیونکہ اس رات اگر کسی کے گھر میں کوئی عورت روتی ہے، تو اس گھر میں بے برکتی، مایوسی، معاشی اور مالی برے حالات وہ پریشانیاں منڈلا رہی ہوتی ہیں۔

۳. شب برات دکھاوے، شور یا رسموں کی رات نہیں۔ یہ دل کی رات ہے۔ خاموشی، اخلاص اور سچائی اس کا اصل حسن ہیں۔

۴. آج رات گھر میں سفید یا سبز کوئی میٹھی چیز ضرور پکائیں، اور پڑوس کی معصومین کو مت بھولیں، اپنے مرحومین کے لیے ایصال ثواب کی دعا ضرور کروائیں۔
💚 خصوصی دعا
"اے میرے رب! میں بڑا گنہگار ہوں، بڑے گناہ کیے ہیں۔ لیکن میرے گناہوں سے زیادہ تیری رحمت بڑی ہے۔ مجھے معاف کردے، مجھے بخش دے۔"
اللہ آپکو سلامت رکھے صدقے محمد وآل محمد اور انہی کے وسیلے سے آمین ثم آمین یارب العالمین 💚

Post a Comment

0 Comments