بسْــــــــــــــمِ اللّٰهِ الرَّحْمن الرَّحِيم۔۞
اللہ پاک کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
📅 پیر 23 فروری 2026 | پانچواں روزہ
🌙 آج کی مجموعی انرجی: ذمہ داری، سچ کا سامنا، اور دل کے اندر صفائی۔ جو باتیں پچھلے دنوں دب رہی تھیں، آج واضح ہو سکتی ہیں۔ جذبات بھی ہیں اور حقیقت بھی۔
♈
حمل
آج آپ کسی معاملے میں جلدی نتیجہ نکال سکتے ہیں، کام یا رشتہ، دونوں میں صبر ضروری ہے۔ دوپہر کے بعد کسی شخص کا رویہ آپ کو سوچنے پر مجبور کرے گا۔ غصہ روک لیا تو فائدہ آپ کا ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔ آج طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے، جو فیصلہ کریں گے اس کا نتیجہ سیدھا آپ تک لوٹے گا۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♉
ثور
مالی یا عملی معاملہ آج فوکس میں ہے، کوئی ادھورا کام مکمل ہو سکتا ہے۔ گھر والوں کے ساتھ وقت بہتر گزر سکتا ہے، مگر ضد آج نقصان دے سکتی ہے اس لیے ضد سے بچیں۔ آج پیسہ اور اختیار ساتھ جڑے ہیں، سمجھداری دکھائی تو فائدہ مضبوط ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♊
جوزا
ذہن بہت مصروف رہے گا، ایک وقت میں کئی باتیں سوچیں گے۔ ہوسکتا ہے آج خیال میں جائیں پاسٹ یا فیوچر کے حوالے سے۔ کسی پیغام یا کال سے دن کا رخ بدل سکتا ہے۔ آج کم وعدے کریں، زیادہ سنیں بولیں کم۔ آج الفاظ آپ کی طاقت ہیں، غلط بولے تو پلٹ کر اثر دیں گے اور یوں کرما ظاہر ہوسکتا ہے۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♋
سرطان
دعا یا ذکر سے سکون ملے گا، آج جذبات پر کنٹرول رکھا تو عزت اور مقام دونوں محفوظ رہیں گے۔ گھر اور دل دونوں حساس ہیں، کسی کی بات دل پر لگ سکتی ہے، مگر آج آپ کو سمجھداری دکھانی ہے۔ اموشنل فیصلوں سے پرہیز کریں، لال مرچ سے بچیں۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♌
اسد
آج آپ چاہیں گے کہ لوگ آپ کو سنیں، اگر آپ کو نظر انداز کیا گیا تو موڈ خراب ہو سکتا ہے، مگر شام تک حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ خود اعتمادی واپس آئے گی، آج انا پر قابو رکھا تو اصل طاقت آپ کے پاس رہے گی۔ صبر حکمت عملی رکھیں تو بہتر ہوگا، واک لازمی کریں۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♍
سنبلہ
پلاننگ اور حساب کتاب کا دن ہے، کوئی اہم فیصلہ ذہن میں گھوم سکتا ہے۔ آج جلدی اور جلدبازی نہ کریں، حقیقت خود سامنے آ رہی ہے، بس وقت دیں۔ جو بنیاد رکھیں گے وہ لمبے وقت تک نتیجہ دے گی انشاء اللہ عزّوجل۔ رشتوں میں بھی عملی سوچ غالب رہے گی، جذبات سے زیادہ حقیقت دیکھیں گے۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♎
میزان
آج دل اور دماغ کے درمیان کھینچاؤ رہ سکتا ہے۔ ایک طرف آپ سکون چاہتے ہیں، دوسری طرف ایک خاص معاملہ بار بار ذہن میں آ سکتا ہے۔ دن کے درمیان کوئی ایسا لمحہ آ سکتا ہے جہاں آپ کو سامنے والے کے رویے سے اصل پوزیشن سمجھ آ جائے۔ کام کے معاملے میں آج خود کو ثابت کرنے کی خواہش رہے گی۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♏
عقرب
آج دل میں مضبوطی ہوسکتی ہے، مگر اندر ہلکی بے چینی بھی۔ آپ کسی معاملے کو ختم یا واضح کرنا چاہیں گے۔ آج ہمت کریں گے تو بات کلئیر ہوگی انشاء اللہ عزّوجل۔ خاموشی لمبی ہو گئی تو غلط فہمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ آج کنٹرول لینے کا وقت ہے، ورنہ حالات خود کنٹرول لے سکتے ہیں۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♐
قوس
آج قسمت کا ہلکا سا ساتھ ہے، کوئی چھوٹا موقع مل سکتا ہے۔ اگر آپ نے ہمت دکھائی تو فائدہ ہوگا انشاء اللہ عزّوجل۔ دوست یا جاننے والا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آج رسک سوچ سمجھ کر لیا تو کامیابی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♑
جدی
آج ذہن کسی بڑے فیصلے پر اٹکا رہ سکتا ہے۔ آپ باہر سے مضبوط نظر آئیں گے مگر اندر ہلکی سی کشمکش ہوگی۔ کام یا پیسے سے جڑی ایک بات واضح ہونے کے قریب ہے۔ جلدی قدم اٹھایا تو دباؤ بڑھ سکتا ہے، تھوڑا رکنا بہتر ہے۔ شام تک سوچ صاف ہوگی۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♒
دلو
آج ذہن میں ایک نیا فیصلہ پک سکتا ہے۔ کسی خاص شخص کے رویے پر آپ اندر ہی اندر غور کر سکتے ہیں۔ آپ کو لگے گا اب اپنی حد خود طے کرنی ہے۔ اگر سامنے سے سردی ملی تو آپ بھی فاصلہ رکھ سکتے ہیں۔ شام تک دل واضح ہو جائے گا کہ کس کو رکھنا ہے اور کس سے ہٹنا ہے۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
♓
حوت
آج دل معمول سے زیادہ حساس رہ سکتا ہے۔ کسی ایک شخص کی بات یا خاموشی آپ کو اندر تک محسوس ہوگی۔ آپ کو اندر سے اندازہ ہو رہا ہے کہ حقیقت کیا ہے۔ جلدی ردعمل دیا تو بات بگڑ سکتی ہے، تھوڑا رکنا بہتر ہے۔ شام تک دل کو سکون مل سکتا ہے اگر آپ سچ قبول کر لیں۔ آج کرم کا حساب چل سکتا ہے۔
پرسنل رہنمائی حاصل کریں
0310-2003846
🌙 جو باتیں دب رہی تھیں، آج واضح ہو سکتی ہیں 🌙

0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know