ہفتوار رشتوں اور تعلقات کے حوالے سے پرڈکشن حمل ثور جوزا سرطان

ہفتہ وار ہاروسکوپ | 4 سے 10 نومبر 2025

🍁 ہفتہ وار ہاروسکوپ 🍁

📅 تاریخ: 4 نومبر 2025 سے 10 نومبر 2025 تک

♈ برج حمل

یہ ہفتہ جذبوں کی شدت لے کر آرہا ہے، دل کسی کے لیے بہت تیزی سے دھڑک سکتا ہے، مگر آپ کے رویے میں جلدبازی نقصان دے سکتی ہے، اگر آپ شادی شدہ ہیں تو شریک حیات کے ساتھ وقت گزارنا رشتے کو مضبوط کرے گا، پرانی ناراضگیاں ختم کرنے کا وقت ہے، کچھ غیر متوقع پیغامات یا رابطے محبت کو تازگی دے سکتے ہیں، ہفتے کے آخر میں رومانس کا ماحول خاص طور پر پرکشش ہوگا

♉ برج ثور

دل نرمی چاہتا ہے اور آپ بھی، یہ ہفتہ جذباتی سکون اور بھروسے کی بنیاد بنانے والا ہے، اگر کوئی تعلق رکا ہوا تھا تو اب آہستہ آہستہ آگے بڑھ سکتا ہے، رشتے میں مخلصی اور اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہوگی، شادی شدہ افراد کے لیے شریک حیات کی تعریف کرنا رشتے میں نیا رنگ بھرے گا، اگر سنگل ہیں تو کسی پرانی دوستی میں نرمی اور کشش محسوس ہوسکتی ہے۔

♊ برج جوزا

محبت میں بات چیت اور الفاظ اہم کردار ادا کریں گے، آپ کا انداز اظہار کسی کے دل کو چھو سکتا ہے، مگر غلط فہمیاں بھی تیزی سے جنم لے سکتی ہیں، اس لیے ہر بات کو واضح رکھیں، شادی شدہ افراد کے لیے بات چیت سے ہی سب کچھ درست ہوگا، کوئی نیا تعلق اچانک ابھر سکتا ہے، مگر اسے آزمائش کے دور سے گزرنے دیں، ہفتے کے آخر میں رومینٹک پیش رفت ممکن ہے۔

♋ برج سرطان

دل گہرے جذبات سے بھرا ہوا ہے، لیکن حساسیت بھی زیادہ ہے، یہ ہفتہ محبت کے لیے خوبصورت مگر نازک دور ہے، اگر آپ کا تعلق چل رہا ہے تو ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں، چھوٹی باتیں دل پر نہ لیں، شادی شدہ افراد کو ماضی کے زخموں پر مرہم رکھنے کا موقع ملے گا ایک نرم گفتگو یا دل کی بات محبت کو پھر سے زندہ کرسکتی ہے۔

📞 مکمل تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:

0325-2656885 | 0310-2003846

astrotalkks@gmail.com

🌐 astrotalkks.blogspot.com

📱 مون سائن برج چینل 🔮 نجومی چینل

🍁 ایم اے ادریس احمد ایسٹروجر نمرولوجسٹ 🍁

Post a Comment

0 Comments