فیملی صحت مند زندگی

بروج کی فیملی پیشن گوئی - نومبر 2024 | ASTRO TALKKS

بروج کی فیملی پیشن گوئی

نومبر 2024 - خاندان کے لیے روحانی رہنمائی

"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہتر ہے، اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔"
(ترمذی 3895)

برج حمل

پیشن گوئی: مارس کا دباؤ بتا رہا ہے کہ گھر کے کسی بڑے مرد یا والد جیسے فرد پر بوجھ بڑھ سکتا ہے، ممکن ہے، کمر درد، بلڈ پریشر، یا غصے سے الجھن ہو

حل: کوشش کریں سورۃ الفلق سورۃ الناس پڑھ کر پانی پر دم کریں اور گھر والوں کو پلائیں

برج ثور

پیشن گوئی: خاندان میں کوئی بزرگ یا بزرگ خاتون تنہائی یا کمزوری محسوس کر سکتی ہیں، ممکن ہے، ہڈیوں یا شوگر سے متعلق مسئلہ سامھنے ائے

حل: کوشش کریں یا شافی کا ورد کریں، اور والدین یا بزرگوں کی خدمت میں اضافہ کریں

برج جوزا

پیشن گوئی: خاندان میں کوئی بھائی یا قریبی دوست نما رشتہ دار دل سے ٹوٹا محسوس کرے گا، ممکن ہے، جذباتی ٹوٹ پھوٹ، غلط فہمی یا محبت میں دھوکہ رہے

حل: سورۃ الاخلاص 3 بار روزانہ پڑھیں اور انہیں حوصلہ دیں

برج سرطان

پیشن گوئی: گھر کی ماں یا بیٹی کسی بات پر دکھی یا خاموش دکھائی دیتی ہیں، ممکن ہے ڈپریشن، یا ان کا دل کسی بات سے بوجھل ہے

حل: سورۃ الضحی کی تلاوت کریں، ان کے قریب رہیں اور ان سے گفتگو بڑھائیں

برج اسد

پیشن گوئی: خاندان میں کوئی مالی یا صحتی دباؤ سے گزر سکتا ہے، خصوصاً بھائی یا شوہر، ممکن ہے، مالی نقصان، یا بیماری کا اخراجات سے دباؤ ہو

حل: یا رزاق اور یاسلام کے ورد سے بہتری آئے گی

برج سنبلہ

پیشن گوئی: کسی رشتہ دار یا بہن بھائی کے کسی بری عادت غصہ، ضد، یا منشیات سے مسئلہ بن سکتا ہے ممکن ہے جھگڑا یا بے اعتمادی کا ماحول سامھنے ائے

حل: گھر میں اذان دیں یا وائس چلائیں رکارڈ اور جمعہ کے دن صدقہ کریں

برج میزان

پیشن گوئی: خاندان میں دو افراد کے درمیان اختلاف یا فیصلے کی جنگ ہوسکتی ہے، خاص طور پر بہن یا شریک حیات سے متعلق ممکن ہے کسی بات کو چھپانے سے جھگڑا بڑھ سکتا ہے

حل: یاودود کا ورد، سورۃ الم نشرح پڑھنا بہت مفید

برج عقرب

پیشن گوئی: خاندان میں کوئی خاتون والدہ یا بہن بے خوابی یا گھبراہٹ میں مبتلا ہوسکتی ہیں، ممکن ہے ذہنی دباؤ یا بیماری کا خدشہ ہو

حل: سورۃ یٰسین کی آیت نمبر 58 روزانہ پڑھیں: "سلام قولا من رب رحيم"

برج قوس

پیشن گوئی: کسی رشتہ دار کا دور جانا یا دل برداشتہ ہونا ممکن ہے، ممکن ہے علیحدگی، دوری یا تعلق ٹوٹنے کا کا خدشہ رہے

حل: گھر کے افراد کے لیے یاحفیظ 41 بار پڑھیں، سفر میں حفاظت رہے گی

برج جدی

پیشن گوئی: کسی نوجوان یا بیٹے کے لیے وقت تھوڑا رکا ہوا لگ رہا ہے، ممکن ہے پڑھائی، کیریئر یا ذہنی دباؤ رہے

حل: سورۃ الم نشرح پڑھیں، اللہ آسانی پیدا کرے گا

برج دلو

پیشن گوئی: خاندان میں کوئی عورت بیوی، ماں یا بہن بہت نرم دل مگر کمزور محسوس کرے گی، ممکن ہے جذباتی دھوکہ یا صحتی تھکن سامھنے آئے

حل: یا لطیف کا ورد کریں، دودھ یا میٹھا چیز صدقہ کریں

برج حوت

پیشن گوئی: کسی رشتہ دار یا دوست کے بارے میں چھپی بات سامنے آسکتی ہے، ممکن ہے راز فاش ہونا یا غلط الزام لگنا اس میں شامل ہو

حل: استغفار، سورۃ الناس اور الفلق پڑھ کر اپنے گھر پر دم کریں

Post a Comment

0 Comments