♈ برج حمل
جسمانی طاقت بڑھ رہی ہے مگر اسٹریس کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے، سردیوں میں بلڈ پریشر یا غصہ بڑھ سکتا ہے، ورزش اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
♉ برج ثور
صحت مستحکم رہیگی مگر روٹین ضروری ہے، یند یا خوراک کا نظام بگڑنے سے کمزوری محسوس ہو سکتی ہے، نیند، غذا، اور روحانی سکون کو ترجیح دیں۔
♊ برج جوزا
ذہنی تھکن اور جذباتی اتار چڑھاؤ نمایاں رہے سکتا ہے، زیادہ سوچنا اور بے خوابی ممکن ہے، میڈیٹیشن یا دعا میں وقت دیں، نیند پوری کریں۔
♋ برج سرطان
دل، ہاضمہ یا پانی کی کمی کے مسائل ہو سکتے ہیں، مگر مجموعی صحت بہتر رہ سکتی ہے، جذباتی استحکام رکھیں، پانی زیادہ پئیں۔
♌ برج اسد
توانائی بھرپور ہوگی، صحت مضبوط رہ سکتی ہے، البتہ چھوٹے موٹے زکام یا تھکن سے محتاط رہیں، متوازن خوراک اور مثبت سوچ برقرار رکھیں۔
♍ برج سنبلہ
ذہنی دباؤ، بے خوابی یا اور تھنکنگ بڑی سکتی ہے، جسمانی بیماری نہیں مگر ذہنی دباؤ جسم پر اثر ڈال سکتا ہے، دعا، مراقبہ، یا فطرت کے قریب رہیں۔
♎ برج میزان
جسمانی و ذہنی توازن ممکن مگر ڈسیپلین ضروری ہے، شوگر یا بلڈ پریشر والے افراد احتیاط کریں، متوازن طرز زندگی اپنائیں۔
♏ برج عقرب
یہ تبدیلی کا وقت ہے، پرانی عادات یا بیماریوں سے نجات کا امکان ہے، مگر احتیاط ضروری ہے، ڈیٹوکس یا روحانی کلیننگ فائدہ مند ہوسکتی ہے۔
♐ برج قوس
بہترین صحت، خوش مزاجی اور طاقت ممکن ہے، بس نیند کا خیال رکھیں، باہر کی سرگرمیوں سے توانائی بڑھائیں۔
♑ برج جدی
کام کا بوجھ جسم پر اثر ڈال سکتا ہے، کمر یا کندھوں میں تھکن ممکن ہے، آرام اور وقت پر نیند لازمی کریں۔
♒ برج دلو
بحالی کا وقت ہے، پرانی بیماریوں میں بہتری ممکن ہے، قوت مدافعت بہتر ہوگی، پانی، جڑی بوٹیوں اور دعا سے فائدہ ہوگا انشاء اللہ۔
♓ برج حوت
جسم کو آرام چاہیے، اگر زیادہ مصروف رہیں تو تھکن اور کمزوری بڑھ سکتی ہے، سکون، نیند اور میڈیٹیشن لازمی ہے۔
"آپ کی صحت آپ کی سب سے بڑی دولت ہے۔ ستارے راہنمائی کر سکتے ہیں، لیکن اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اپنے زائچہ سے اپنی صحت کے راز جانئے اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جئیے!"
اپنی تقدیر کو سمجھیں، اپنی صحت کو سنواریں
0 Comments
If you have any doubt or questions please let me know